مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2828
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، وَأَيُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قَالَ حَمَّادٌ : أَظُنُّهُ عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُتِيَ يَوْمَ خَيْبَرَ ، فَقِيلَ لَهُ : قَدْ أُكِلَتِ الْحُمُرُ ، فَأَمَرَ أَبَا طَلْحَةَ أَنْ يُنَادِيَ : إِنَّ اللهَ وَرَسُولَهُ يَنْهَيَانِكُمْ عَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ الْأَهْلِيَّةِ ، فَإِنَّهَا رِجْسٌ ، قَالُوا : فَأُكْفِئَتِ الْقُدُورُ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں خیبر کے دن کوئی شخص حاضر ہوا اور عرض کی کہ گدھے کھا لیے گئے ہیں، تو آپ ﷺ نے سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ وہ یہ پکار دیں: ”بے شک اللہ اور اس کا رسول تمہیں پالتو گدھوں کے گوشت سے منع فرماتے ہیں، کیونکہ وہ ناپاک ہے“، راوی بیان کرتے ہیں کہ (اس حکم کے سنتے ہی) ہانڈیاں الٹ دی گئیں؛ امام حماد رحمہ اللہ کو یہ گمان ہے کہ محمد بن سیرین رحمہ اللہ نے یہ روایت سیدنا انس رضی اللہ عنہ ہی سے نقل کی ہے۔