مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَهْمٍ الْأَنْطَاكِيُّ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا إِسْحَاقَ الْفَزَارِيَّ يُحَدِّثُ عَنْ هِشَامٍ الْقُرْدُوسِيِّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : رَمَى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْجَمْرَةَ يَوْمَ النَّحْرِ ، ثُمَّ أَمَرَ بِالْبُدْنِ فَنُحِرَتْ ، وَالْحَلَّاقُ جَالِسٌ عِنْدَهُ ، فَسَوَّى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَعَرَهُ يَوْمَئِذٍ بِيَدِهِ ، ثُمَّ قَبَضَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى شِقِّ جَانِبِهِ الْأَيْمَنِ عَلَى شَعَرِهِ ، ثُمَّ قَالَ لِلْحَلَّاقِ : احْلِقْ ، فَحَلَقَ ، فَقَسَمَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَئِذٍ شَعَرَهُ مَنْ حَضَرَهُ مِنَ النَّاسِ الشَّعَرَةَ وَالشَّعْرَتَيْنِ ، ثُمَّ قَبَضَ بِيَدِهِ عَلَى جَانِبِ شِقِّهِ الْأَيْسَرِ عَلَى شَعَرَهُ ، ثُمَّ قَالَ لِلْحَلَّاقِ : احْلِقْ ، فَحَلَقَ ، فَدَعَا أَبَا طَلْحَةَ الْأَنْصَارِيَّ فَدَفَعَهُ إِلَيْهِ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے یومِ نحر (قربانی کے دن) جمرہ کو کنکریاں ماریں، پھر آپ ﷺ نے قربانی کے اونٹوں کے متعلق حکم دیا تو انہیں ذبح کیا گیا، اس وقت حجام آپ ﷺ کے پاس بیٹھا تھا، رسول اللہ ﷺ نے اس دن اپنے بالوں کو خود اپنے دستِ مبارک سے درست کیا، پھر رسول اللہ ﷺ نے اپنے سر کے دائیں جانب کے بالوں کو مٹھی میں پکڑا اور حجام سے فرمایا: «احْلِقْ» ”مونڈھ دو“، تو اس نے مونڈھ دیے، رسول اللہ ﷺ نے اس دن وہ بال وہاں حاضر ہونے والے لوگوں میں ایک ایک اور دو دو بال کرکے تقسیم فرما دیے، پھر آپ ﷺ نے اپنے بائیں جانب کے بالوں کو اپنے دستِ مبارک سے پکڑا اور حجام سے فرمایا: «احْلِقْ» ”مونڈھ دو“، تو اس نے مونڈھ دیے، پھر آپ ﷺ نے سیدنا ابو طلحہ انصاری رضی اللہ عنہ کو بلایا اور وہ بال ان کے حوالے کر دیے۔