مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ ، حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ رُسْتُمَ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : خَرَجْنَا مَعَهُ إِلَى الْحَرَمِ ، فَحَضَرَتِ الصَّلَاةُ ، فَقَالَ : أَلَا تَنْزِلُوا نُصَلِّي ؟ فَقُلْتُ : لَوْ تَقَدَّمْتَ إِلَى هَذَا الْمَسْجِدِ ، فَقَالَ : أَيُّ مَسْجِدٍ ؟ قِيلَ : مَسْجِدُ بَنِي فُلَانٍ ، فَفَزِعَ ، وَقَالَ : سَمِعْتُهُ يَقُولُ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : يَأْتِي عَلَى أُمَّتِي زَمَانٌ يَتَبَاهَوْنَ بِالْمَسَاجِدِ وَلَا يَعْمُرُونَهَا إِلَّا قَلِيلًا .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے (ابو قلابہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں) کہ ہم ان کے ہمراہ حدودِ حرم کی طرف نکلے، جب نماز کا وقت ہوا تو سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”کیا تم لوگ (سواریوں سے) نہیں اترو گے تاکہ ہم نماز ادا کر لیں؟“ میں نے عرض کیا: کاش کہ آپ اس مسجد کی طرف ذرا آگے تشریف لے چلتے۔ انہوں نے دریافت فرمایا: ”کون سی مسجد؟“ عرض کیا گیا: فلاں قبیلے کی مسجد۔ یہ سن کر وہ چونک گئے اور فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: «يَأْتِي عَلَى أُمَّتِي زَمَانٌ يَتَبَاهَوْنَ بِالْمَسَاجِدِ وَلَا يَعْمُرُونَهَا إِلَّا قَلِيلًا» ”میری امت پر ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ لوگ مسجدوں (کی ظاہری شان و شوکت اور عمارتوں) پر ایک دوسرے کے سامنے فخر و مباہات کریں گے، حالانکہ وہ انہیں (ذکر و عبادت سے) بہت ہی کم آباد کریں گے۔“ “