مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ حَجَّاجِ بْنِ أَبِي عُثْمَانَ ، حَدَّثَنِي أَبُو رَجَاءٍ مَوْلَى أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ : أَنَّ نَفَرًا مِنْ عُكْلٍ : ثَمَانِيَةً قَدِمُوا عَلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَبَايَعُوهُ عَلَى الْإِسْلَامِ ، فَاسْتَوْخَمُوا الْأَرْضَ وَسَقِمَتْ أَجْسَامُهُمْ ، فَشَكَوْا ذَلِكَ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، فَقَالَ : أَلَا تَخْرُجُونَ مَعَ رَاعِينَا فِي إِبِلِهِ فَتُصِيبُونَ مِنْ أَبْوَالِهَا وَأَلْبَانِهَا ؟ فَصَحُّوا ، فَقَتَلُوا الرَّاعِيَ ، فَطَرَدُوا الْإِبِلَ ، فَبَلَغَ ذَلِكَ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، فَبَعَثَ فِي آثَارِهِمْ ، فَأُدْرِكُوا ، فَجِيءَ بِهِمْ ، فَأَمَرَ بِهِمْ ، فَقُطِعَتْ أَيْدِيهِمْ وَأَرْجُلُهُمْ ، وَسَمَلَ أَعْيُنَهُمْ ، ثُمَّ نُثِرُوا فِي الشَّمْسِ حَتَّى مَاتُوا .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ قبیلہ عُکل کے آٹھ افراد رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور اسلام پر آپ کی بیعت کی، پھر انہیں مدینہ کی آب و ہوا راس نہ آئی اور ان کے جسم بیمار ہو گئے، چنانچہ انہوں نے اس کی شکایت رسول اللہ ﷺ سے کی تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”کیا تم ہمارے چرواہے کے ساتھ اس کے اونٹوں میں نہیں چلے جاتے کہ تم ان کا دودھ اور پیشاب (بطور علاج) پیو؟“ پس وہ (وہاں چلے گئے اور) صحت یاب ہو گئے، پھر انہوں نے چرواہے کو قتل کر دیا اور اونٹ ہانک کر لے گئے، جب یہ خبر رسول اللہ ﷺ تک پہنچی تو آپ ﷺ نے ان کے تعاقب میں (سوار) بھیجے اور وہ پکڑ لیے گئے، جب انہیں لایا گیا تو آپ ﷺ نے ان کے بارے میں حکم صادر فرمایا، چنانچہ ان کے ہاتھ اور پاؤں کاٹ دیے گئے، ان کی آنکھیں پھوڑ دی گئیں اور پھر انہیں دھوپ میں ڈال دیا گیا یہاں تک کہ وہ مر گئے۔