مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2818
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْيَهُودِ قَتَلَ جَارِيَةً مِنَ الْأَنْصَارِ عَلَى أَوْضَاحٍ لَهَا ، ثُمَّ أَلْقَاهَا فِي قَلِيبٍ ، فَرَضَخَ رَأْسَهَا بِالْحِجَارَةِ ، فَأُخِذَ ، فَأُتِيَ بِهِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، فَأَمَرَ بِهِ أَنْ يُرْجَمَ ، فَرُجِمَ حَتَّى مَاتَ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک یہودی نے انصار کی ایک لڑکی کو اس کے چاندی کے زیورات کی خاطر قتل کیا، اسے کنویں میں پھینک دیا اور پتھر سے اس کا سر کچل دیا۔ جب وہ پکڑ کر نبی کریم ﷺ کے پاس لایا گیا تو آپ ﷺ نے حکم دیا کہ اسے بھی پتھروں سے مارا جائے؛ چنانچہ اسے پتھروں سے مارا گیا یہاں تک کہ وہ مر گیا۔