مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ حَمَّادٍ ، وَهُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، وَاللَّفْظُ لِلْحَسَنِ ، قَالَا : حَدَّثَنَا حَزْمُ بْنُ مِهْرَانَ الْقُطَعِيُّ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَنَسِ ، قَالَ : خَرَجَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ يَوْمٍ لِبَعْضِ مَخَارِجِهِ وَمَعَهُ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِهِ ، فَانْطَلَقُوا يَسِيرُونَ ، وَحَضَرَتِ الصَّلَاةُ ، فَنَزَلَ الْقَوْمُ فَلَمْ يَجِدُوا مَاءً يَتَوَضَّئُونَ بِهِ ، فَقَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ ، مَا نَجِدُ مَا نَتَوَضَّأُ بِهِ ، وَرَأَى فِي وُجُوهِ أَصْحَابِهِ الْكَرَاهِيَةَ ، فَانْطَلَقَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ ، فَجَاءَ بِقَدَحٍ مِنْ مَاءٍ يَسِيرٍ ، فَأَخَذَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَتَوَضَّأَ مِنْهُ ، ثُمَّ أَمَرَّ أَصَابِعَهُ الْأَرْبَعَ عَلَى الْقَدَحِ ، ثُمَّ قَالَ لِلْقَوْمِ : هَلُمُّوا ، قَالَ : فَجَاءَ الْقَوْمُ ، فَتَوَضَّئُوا حَتَّى أَبْلَغُوا فِيمَا يُرِيدُونَ مِنَ الْوُضُوءِ ، فَقِيلَ : كَمْ بَلَغَ الْقَوْمُ ؟ قَالَ : سَبْعِينَ رَجُلًا ، أَوْ نَحْوَ ذَلِكَ ، وَاللَّفْظُ لَلْعَسْكَرِيِّ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دن رسول اللہ ﷺ اپنے کسی سفر پر روانہ ہوئے اور آپ ﷺ کے ہمراہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی ایک جماعت بھی تھی، وہ سب چلے جا رہے تھے کہ نماز کا وقت ہو گیا، پس لوگ (ایک مقام پر) اترے مگر انہیں وضو کے لیے پانی میسر نہ آیا، انہوں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! ہمیں وضو کے لیے پانی نہیں مل رہا“، اور آپ ﷺ نے اپنے صحابہ کے چہروں پر (پانی نہ ملنے کی وجہ سے) ناگواری کے آثار دیکھے، پھر لوگوں میں سے ایک شخص ایک پیالے میں تھوڑا سا پانی لے کر حاضر ہوا، نبی کریم ﷺ نے وہ پیالہ تھاما اور اس سے وضو فرمایا، پھر اپنی چار مبارک انگلیاں پیالے پر رکھیں اور لوگوں سے فرمایا: «هَلُمُّوا» ”ادھر آؤ (اور وضو کرو)“، راوی کہتے ہیں کہ لوگ آئے اور انہوں نے مکمل وضو کیا یہاں تک کہ وہ اپنی ضرورت کے مطابق وضو کر چکے، دریافت کیا گیا کہ ان لوگوں کی تعداد کتنی تھی؟ تو (حسن بصری رحمہ اللہ نے) بتایا کہ ستر مرد یا اس کے لگ بھگ تھے، اور یہ الفاظ عسکری کے ہیں۔