مسند أبي يعلى الموصلي
أول مسند ابن عباس— ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
أَوَّلُ مُسْنَدِ ابْنِ عَبَّاسٍ باب: ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2678
حَدَّثَنَا مُوسَى ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ قَيْسٍ ، حَدَّثَنِي صَالِحٌ مَوْلَى التَّوْءَمَةِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : جَمَعَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ ، وَالْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ ، فِي غَيْرِ سَفَرٍ وَلَا مَطَرٍ قَالَ : قُلْتُ : مَا أَرَادَ بِذَلِكَ ؟ قَالَ : أَرَادَ التَّوْسِعَةَ عَلَى أُمَّتِهِ .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا: ”رسول اللہ ﷺ نے بغیر کسی سفر اور بارش کے عذر کے ظہر و عصر اور مغرب و عشاء کی نمازیں جمع فرما کر پڑھائیں“، صالح رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے (ابن عباس رضی اللہ عنہما سے) دریافت کیا کہ اس عمل سے آپ ﷺ کا کیا مقصد تھا؟ تو انہوں نے جواب دیا: ”آپ ﷺ کا مقصود اپنی امت کے لیے وسعت اور آسانی پیدا کرنا تھا“۔