مسند أبي يعلى الموصلي
أول مسند ابن عباس— ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
أَوَّلُ مُسْنَدِ ابْنِ عَبَّاسٍ باب: ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: خَرَجَ ضَمْرَةُ بْنُ جُنْدُبٍ مِنْ بَيْتِهِ مُهَاجِرًا، فَقَالَ لِأَهْلِهِ: احْمِلُونِي، فَأَخْرِجُوني مِنْ أَرْضِ الْمُشْرِكِينَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم، فَمَاتَ فِي الطَّرِيقِ قَبْلَ أَنْ يَصِلَ، إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم، " فَنَزَلَ الْوَحْيُ {وَمَنْ يَخْرُجْ مِنْ بَيْتِهِ مُهَاجِرًا إِلَى اللَّهِ وَرَسُولِهِ ثُمَّ يُدْرِكْهُ الْمَوْتُ} [النساء: 100] حَتَّى بَلَغَ {وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَحِيمًا} [النساء: 96] "سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا ضمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ ہجرت کی نیت سے اپنے گھر سے نکلے اور انہوں نے اپنے اہل خانہ سے کہا: ”مجھے اٹھا کر مشرکین کی زمین سے نکال کر رسول اللہ ﷺ کی جانب لے چلو“، چنانچہ وہ نبی اکرم ﷺ تک پہنچنے سے قبل ہی راستے میں وفات پا گئے، تو یہ وحی الٰہی نازل ہوئی: ﴿وَمَنْ يَخْرُجْ مِنْ بَيْتِهِ مُهَاجِرًا إِلَى اللَّهِ وَرَسُولِهِ ثُمَّ يُدْرِكْهُ الْمَوْتُ﴾ ”اور جو شخص اپنے گھر سے اللہ اور اس کے رسول کی طرف ہجرت کے لیے نکلے، پھر اسے (راستے میں ہی) موت آ پکڑے (تو اس کا اجر اللہ کے ذمہ ثابت ہو گیا)“ یہاں تک کہ آیت ﴿وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَحِيمًا﴾ ”اور اللہ تعالیٰ بڑا بخشنے والا، نہایت رحم فرمانے والا ہے“ پر ختم ہوئی۔