❮
❯
حدیث نمبر: 2677
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، حَدَّثَنِي مَخْرَمَةُ بْنُ بُكَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : فَذُكِرَتْ صَلَاةُ اللَّيْلِ ، فَقَالَ بَعْضُهُمْ : إِنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، قَالَ : نِصْفَهُ ، ثُلُثَهُ ، رُبُعَهُ ، فُوَاقَ حَلْبِ نَاقَةٍ ، فُوَاقَ حَلْبِ شَاةٍ .
ترجمہ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں نے رات کی نماز (تہجد) کا تذکرہ کیا، تو حاضرین میں سے بعض نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”(تہجد کا قیام) آدھی رات، اس کا تہائی حصہ، اس کا چوتھائی حصہ، یا اونٹنی کے دو مرتبہ دودھ دوہنے کے درمیانی وقفے کے برابر، یا بکری کے دو دفعہ دودھ دوہنے کے درمیانی وقفے کے بقدر بھی (ہو سکتا ہے)۔“

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / أول مسند ابن عباس / حدیث: 2677
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف . »
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف: قال البوصيرى في "إتحاف الخيرة" [1696]: "»
«أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1720، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5650، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2669»