مسند أبي يعلى الموصلي
أول مسند ابن عباس— ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
أَوَّلُ مُسْنَدِ ابْنِ عَبَّاسٍ باب: ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2661
حَدَّثَنَا مُحْرِزُ بْنُ عَوْنٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَوْفٍ ، قَالَ : صَلَّيْتُ خَلْفَ ابْنِ عَبَّاسٍ عَلَى جِنَازَةٍ ، فَقَرَأَ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَسُورَةٍ ، وَجَهَرَ حَتَّى أَسْمَعَنَا ، فَلَمَّا انْصَرَفَ أَخَذْتُ بِيَدِهِ ، فَسَأَلْتُهُ عَنْ ذَلِكَ ، فَقَالَ : سُنَّةٌ وَحَقٌّ .
ترجمہ
طلحہ بن عبداللہ بن عوف رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا: میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی اقتدا میں ایک نمازِ جنازہ ادا کی، تو انہوں نے سورۃ الفاتحہ اور ایک سورت کی تلاوت فرمائی اور اس قدر بلند آواز سے قرآت کی کہ ہمیں سنا دیا، پھر جب وہ نماز سے فارغ ہوئے تو میں نے ان کا ہاتھ تھام کر اس (بلند آواز سے قرآت کرنے) کے متعلق دریافت کیا، تو انہوں نے ارشاد فرمایا: ”یہ سنت اور حق ہے۔“