مسند أبي يعلى الموصلي
أول مسند ابن عباس— ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
أَوَّلُ مُسْنَدِ ابْنِ عَبَّاسٍ باب: ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ خِدَاشٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، عَنْ طَلْحَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : لَمَّا خَرَجَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ مَكَّةَ ، قَالَ : أَمَا وَاللهِ لَأَخْرُجُ مِنْكِ ، وَإِنِّي لَأَعْلَمُ أَنَّكِ أَحَبُّ بِلَادِ اللهِ إِلَيَّ وَأَكْرَمُهُ عَلَى اللهِ ، وَلَوْلَا أَنَّ أَهْلَكِ أَخْرَجُونِي مَا خَرَجْتُ ، يَا بَنِي عَبْدِ مَنَافٍ إِنْ كُنْتُمْ وُلَاةَ هَذَا الْأَمْرِ مِنْ بَعْدِي ، فَلَا تَمْنَعُوا طَائِفًا بِبَيْتِ اللهِ سَاعَةً مِنْ لَيْلٍ وَلَا نَهَارٍ ، وَلَوْلَا أَنْ تَطْغَى قُرَيْشٌ لَأَخْبَرْتُهَا مَا لَهَا عِنْدَ اللهِ ، اللَّهُمَّ إِنَّكَ أَذَقْتَ أَوَّلَهُمْ وَبَالًا ، فَأَذِقْ آخِرَهُمْ نَوَالًا .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ ﷺ مکہ مکرمہ سے روانہ ہوئے تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”خدا کی قسم! میں تجھ سے رخصت ہو رہا ہوں حالانکہ میں بخوبی جانتا ہوں کہ تو اللہ کی زمین کے تمام شہروں میں مجھے سب سے زیادہ محبوب ہے اور اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ معزز ہے، اور اگر تیرے باسیوں نے مجھے یہاں سے نکلنے پر مجبور نہ کیا ہوتا تو میں ہرگز نہ نکلتا؛ اے بنو عبد مناف! اگر میرے بعد تم اس معاملے (حرم کی تولیت) کے ذمہ دار بنو، تو بیت اللہ کا طواف کرنے والے کسی بھی شخص کو رات یا دن کی کسی بھی گھڑی میں ہرگز نہ روکنا، اور اگر یہ اندیشہ نہ ہوتا کہ قریش سرکشی اختیار کر لیں گے تو میں انہیں ضرور بتا دیتا کہ اللہ کے ہاں ان کے لیے کتنا عظیم اجر ہے، «اللَّهُمَّ إِنَّكَ أَذَقْتَ أَوَّلَهُمْ وَبَالًا فَأَذِقْ آخِرَهُمْ نَوَالًا» ”اے اللہ! تو نے ان کے اگلوں کو وبال چکھایا ہے، پس ان کے پچھلوں کو اپنے انعام و عطا سے نواز دے۔““