مسند أبي يعلى الموصلي
أول مسند ابن عباس— ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
أَوَّلُ مُسْنَدِ ابْنِ عَبَّاسٍ باب: ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2552
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَجْوَدَ النَّاسِ ، وَأَجْوَدُ مَا يَكُونُ فِي رَمَضَانَ حِينَ يَلْقَاهُ جِبْرِيلُ ، وَكَانَ يَلْقَاهُ كُلَّ لَيْلَةٍ فِي رَمَضَانَ يُدَارِسُهُ الْقُرْآنَ ، فَكَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا لَقِيَهُ جِبْرِيلُ أَجْوَدَ مِنَ الرِّيحِ الْمُرْسَلَةِ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ تمام لوگوں میں سب سے زیادہ سخی تھے اور آپ ﷺ رمضان المبارک میں اس وقت سب سے زیادہ جود و سخاوت فرماتے تھے جب سیدنا جبریل علیہ السلام آپ ﷺ سے ملاقات کرتے تھے، اور سیدنا جبریل علیہ السلام رمضان کی ہر رات آپ ﷺ سے ملتے اور آپ ﷺ کے ساتھ قرآنِ کریم کا دور فرماتے تھے۔ پس جب سیدنا جبریل علیہ السلام آپ ﷺ سے ملاقات کرتے تو رسول اللہ ﷺ خیر و بھلائی کی تقسیم میں تیز چلنے والی ہوا سے بھی زیادہ سخی ہو جاتے تھے۔“