مسند أبي يعلى الموصلي
أول مسند ابن عباس— ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
أَوَّلُ مُسْنَدِ ابْنِ عَبَّاسٍ باب: ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ: مَاتَتْ شَاةٌ لِسَوْدَةَ بِنْتِ زَمْعَةَ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَاتَتْ فُلَانَةُ - تَعْنِي الشَّاةَ - قَالَ: «فَلَوْلَا أَخَذْتُمْ مَسْكَهَا». فَقَالَتْ: نَأْخُذُ مَسْكَ شَاةٍ قَدْ مَاتَتْ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم: " إِنَّمَا قَالَ: {قُلْ لَا أَجِدُ فِي مَا أُوحِيَ إِلَيَّ مُحَرَّمًا عَلَى طَاعِمٍ يَطْعَمُهُ} [الأنعام: 145] الْآيَةُ، لَا بَأْسَ أَنْ تَدْبُغُوهُ تَنْتَفِعُونَ بِهِ " قَالَتْ: فَأَرْسَلَتُ إِلَيْهَا فَسَلَخَتُ مَسْكَهَا فَاتَّخَذْتُ مِنْهُ قِرْبَةً حَتَّى تَخَرَّقَتْسیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ کے عہدِ مبارک میں سیدہ سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہا کی ایک بکری مر گئی تو انہوں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! فلاں (یعنی بکری) مر گئی ہے“، آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم نے اس کی کھال کیوں نہ حاصل کر لی؟“ انہوں نے (بطورِ سوال) عرض کی: ”کیا ہم ایسی بکری کی کھال لیں جو مر چکی ہو؟“ تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے تو یہی فرمایا ہے: ﴿قُلْ لَا أَجِدُ فِي مَا أُوحِيَ إِلَيَّ مُحَرَّمًا عَلَى طَاعِمٍ يَطْعَمُهُ﴾ یعنی ’آپ فرما دیں کہ جو وحی میری طرف کی گئی ہے اس میں مَیں کسی کھانے والے پر کوئی ایسی چیز حرام نہیں پاتا جسے وہ کھائے‘، لہٰذا اسے دباغت دے کر (رنگ کر) اس سے نفع حاصل کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے“۔ سیدہ سودہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ پھر میں نے پیغام بھیج کر اس کی کھال اتروائی، اسے دباغت دی اور اس کا ایک مشکیزہ بنا لیا، یہاں تک کہ وہ استعمال ہوتے ہوتے پرانا ہو کر پھٹ گیا۔