مسند أبي يعلى الموصلي
أول مسند ابن عباس— ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
أَوَّلُ مُسْنَدِ ابْنِ عَبَّاسٍ باب: ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2333
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : لَا عَدْوَى وَلَا طِيَرَةَ وَلَا هَامَةَ وَلَا صَفَرَ ، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ : إِنَّا لَنَأْخُذُ الشَّاةَ الْجَرْبَاءَ ، فَنَطْرَحُهَا فِي الْغَنَمِ فَتَجْرَبُ ، قَالَ : فَمَنْ أَعْدَى الْأَوَّلَ . ؟
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”مرض کا متعدی ہونا، بدشگونی لینا، ہامہ (الو کی نحوست کا وہم) اور ماہِ صفر کی نحوست کی کوئی حقیقت نہیں ہے“، اس پر ایک شخص نے آپ ﷺ سے عرض کیا کہ ہم خارش زدہ بکری کو (تندرست) بکریوں کے ریوڑ میں شامل کرتے ہیں تو وہ بھی خارش زدہ ہو جاتی ہیں، آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو پھر سب سے پہلی بکری کو کس نے بیماری لگائی تھی؟“