مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2317
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ قَالَ : سَأَلْتُ جَابِرًا وَهُوَ مُجَاوِرٌ بِمَكَّةَ وَكَانَ نَازِلًا فِي بَنِي فِهْرٍ ، فَسَأَلَهُ رَجُلٌ : هَلْ كُنْتُمْ تَدْعُونَ أَحَدًا مِنْ أَهْلِ الْقِبْلَةِ مُشْرِكًا ؟ قَالَ : مَعَاذَ اللهِ ، فَفَزِعَ لِذَلِكَ ، قَالَ : هَلْ كُنْتُمْ تَدْعُونَ أَحَدًا مِنْكُمْ كَافِرًا ؟ قَالَ : لَا .
ترجمہ
ابوسفیان رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے سوال کیا جبکہ وہ مکہ مکرمہ میں بنو فہر کے ہاں مقیم تھے، وہاں ایک شخص نے ان سے دریافت کیا کہ ”کیا تم لوگ اہل قبلہ میں سے کسی کو مشرک قرار دیتے تھے؟“ انہوں نے فرمایا: «مَعَاذَ اللّٰہِ» ”اللہ کی پناہ!“ اور وہ اس سوال سے سخت پریشان ہوئے، پھر اس نے پوچھا کہ ”کیا تم اپنے میں سے کسی کو کافر کہتے تھے؟“ انہوں نے فرمایا: ”نہیں۔“