مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2316
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : إِذَا دَخَلَ قَبْرَهُ - يَعْنِي الْمَيِّتَ - فَجَاءَهُ الْمَلَكُ ، قَامَ يَهُبُّ كَمَا يَهُبُّ النَّائِمُ ، فَيَسْأَلَانِهِ فَيُجِيبُهُمْ ، فَيَقُولَانِ : مَا دِينُكَ ؟ فَيَقُولُ : الْإِسْلَامُ ، دَعُونِي حَتَّى أَخْرُجَ ، فَيَقُولَانِ لَهُ اسْكُتْ .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جب میت اپنی قبر میں داخل ہوتی ہے اور اس کے پاس فرشتہ آتا ہے تو وہ (میت) اس طرح ہڑبڑا کر اٹھتا ہے جیسے کوئی سونے والا اچانک بیدار ہوتا ہے، پھر وہ دونوں فرشتے اس سے سوال کرتے ہیں اور وہ انہیں جواب دیتا ہے، وہ دونوں دریافت کرتے ہیں: ”تمہارا دین کیا ہے؟“ تو وہ کہتا ہے: ”اسلام“، پھر وہ (میت) کہتا ہے: ”مجھے چھوڑ دو کہ میں باہر نکل جاؤں“، تو وہ دونوں اسے کہتے ہیں: ”خاموش رہو“۔“