مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا كَامِلٌ ، حَدَّثَنَا لَيْثٌ ، حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : عُرِضَ عَلَيَّ الْأَنْبِيَاءُ جَمِيعًا ، فَإِذَا مُوسَى ضَرْبٌ مِنَ الرِّجَالِ كَأَنَّهُ مِنْ رِجَالِ شَنُوءَةَ ، وَرَأَيْتُ عِيسَى فَإِذَا أَقْرَبُ مَنْ رَأَيْتُ بِهِ شَبَهًا عُرْوَةُ بْنُ مَسْعُودٍ ، وَرَأَيْتُ إِبْرَاهِيمَ فَإِذَا أَقْرَبُ مَنْ رَأَيْتُ بِهِ شَبَهًا صَاحِبُكُمْ ، يَعْنِي نَفْسَهُ ، وَرَأَيْتُ جِبْرِيلَ فَأَقْرَبُ مَنْ رَأَيْتُ بِهِ شَبَهًا دِحْيَةُ .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میرے سامنے تمام انبیاءِ کرام علیہم السلام پیش کیے گئے، تو میں نے دیکھا کہ سیدنا موسیٰ علیہ السلام چھریرے بدن کے جوان مرد ہیں گویا کہ وہ قبیلہ شنوءہ کے لوگوں میں سے ہوں، اور میں نے سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کو دیکھا تو جن لوگوں کو میں نے دیکھا ہے ان میں وہ سب سے زیادہ سیدنا عروہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے مشابہ تھے، اور میں نے سیدنا ابراہیم علیہ السلام کو دیکھا تو جنہیں میں نے دیکھا ہے ان میں وہ سب سے زیادہ تمہارے اس صاحب (یعنی خود نبی کریم ﷺ) کے مشابہ تھے، اور میں نے جبریل علیہ السلام کو دیکھا تو جنہیں میں نے دیکھا ہے ان میں وہ سب سے زیادہ سیدنا دحیہ رضی اللہ عنہ کے مشابہ تھے۔“