مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2262
حَدَّثَنَا كَامِلٌ ، حَدَّثَنَا لَيْثٌ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ : أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : مَنْ رَآنِي فِي النَّوْمِ فَقَدْ رَآنِي ، فَإِنَّهُ لَا يَنْبَغِي لِلشَّيْطَانِ أَنْ يَتَمَثَّلَ صُورَتِي وَقَالَ : إِذَا حَلَمَ أَحَدُكُمْ فَلَا يُخْبِرِ النَّاسَ بِتَلَعُّبِ الشَّيْطَانِ بِهِ فِي الْمَنَامِ .
ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس نے مجھے خواب میں دیکھا تو بلاشبہ اس نے مجھے ہی دیکھا؛ کیونکہ شیطان کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ میری صورت اختیار کر سکے“ اور آپ ﷺ نے یہ بھی ارشاد فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی شخص (برا) خواب دیکھے تو وہ نیند کی حالت میں اپنے ساتھ شیطان کے اس کھیل کا لوگوں سے تذکرہ نہ کرے۔“