مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2260
حَدَّثَنَا كَامِلٌ ، حَدَّثَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ نَهَى عَنِ اشْتِمَالِ الصَّمَّاءِ ، وَالِاحْتِبَاءِ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ ، وَأَنْ يَرْفَعَ الرَّجُلُ إِحْدَى رِجْلَيْهِ عَلَى الْأُخْرَى وَهُوَ مُسْتَلْقٍ عَلَى ظَهْرِهِ .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ”’اشتمالِ صماء‘ (یعنی ایک ہی چادر کو پورے بدن پر اس طرح لپیٹ لینا کہ ہاتھ باہر نہ نکل سکیں) اور ایک ہی کپڑے میں گوٹ مار کر (یعنی گھٹنوں کو پیٹ سے لگا کر کپڑا لپیٹ کر) بیٹھنے سے منع فرمایا، نیز اس بات سے بھی منع فرمایا کہ آدمی پیٹھ کے بل چت لیٹا ہو اور اپنی ایک ٹانگ دوسری ٹانگ پر اٹھا کر رکھے۔“