مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2251
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا رَوْحٌ ، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ : أَخْبَرَنِي زِيَادُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ عَتِيقٍ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : لَمَّا دَخَلَتْ صَفِيَّةُ بِنْتُ حُيَيٍّ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فُسْطَاطَهُ ، حَضَرَهُ نَاسٌ وَحَضَرْتُ مَعَهُمْ لِيَكُونَ لِي فِيهَا قَسْمٌ ، فَخَرَجَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : قُومُوا عَنْ أُمِّكُمْ ، فَلَمَّا كَانَ مِنَ الْعَشِيِّ حَضَرْنَا ، فَخَرَجَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي رِدَائِهِ نَحْوٌ مِنْ مُدٍّ وَنِصْفٍ مِنْ تَمْرٍ عَجْوَةٍ ، قَالَ : كُلُوا مِنْ وَلِيمَةِ أُمِّكُمْ .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب سیدہ صفیہ بنت حیّی رضی اللہ عنہا نبی اکرم ﷺ کے خیمے میں تشریف لائیں تو کچھ لوگ وہاں جمع ہو گئے اور میں بھی ان کے ہمراہ حاضر ہوا تاکہ مجھے بھی اس (ولیمے کے کھانے) میں سے کچھ حصہ مل سکے، تو نبی اکرم ﷺ باہر تشریف لائے اور ارشاد فرمایا: ”تم سب اپنی والدہ کے پاس سے اٹھ جاؤ“، پھر جب شام کا وقت ہوا تو ہم دوبارہ حاضر ہوئے، تب نبی اکرم ﷺ اپنی چادر مبارک میں لپیٹے ہوئے تقریباً ڈیڑھ مد عجوہ کھجوریں لے کر باہر تشریف لائے اور ارشاد فرمایا: ”اپنی والدہ کے ولیمے میں سے کھاؤ۔“