مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2249
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا رَوْحٌ ، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ : أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرًا يَقُولُ : اعْتَزَلَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نِسَاءَهُ شَهْرًا ، فَخَرَجَ صُبْحَ تِسْعٍ وَعِشْرِينَ ، فَقَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ : يَا رَسُولَ اللهِ ، أَصْبَحْنَا مِنْ تِسْعٍ وَعِشْرِينَ ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِنَّ الشَّهْرَ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ ، ثُمَّ صَفَّقَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِيَدَيْهِ ثَلَاثًا ، مَرَّتَيْنِ بِالْأَصَابِعِ كُلِّهَا وَالثَّالِثَةَ بِتِسْعٍ مِنْهَا .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنی ازواجِ مطہرات سے ایک ماہ کے لیے علیحدگی اختیار فرمائی، پھر آپ ﷺ انتیس تاریخ کی صبح (حجرہ مبارک سے) باہر تشریف لائے تو بعض لوگوں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! کیا ہم نے انتیس دن کی صبح کی ہے؟ تو نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”مہینہ انتیس (دنوں کا بھی) ہوتا ہے“، پھر نبی کریم ﷺ نے اپنے دونوں دستِ مبارک کو تین بار ایک دوسرے پر مار کر اشارہ فرمایا، دو مرتبہ اپنی تمام انگلیوں کے ساتھ اور تیسری مرتبہ ان میں سے نو انگلیوں کے ساتھ۔