❮
❯
حدیث نمبر: 2220
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ بْنِ قَتَادَةَ ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ لَبِيدٍ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ بِبَيْضَةٍ مِنْ ذَهَبٍ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَصَابَهَا فِي بَعْضِ الْمَغَازِي ، فَقَالَ : خُذْهَا يَا رَسُولَ اللهِ صَدَقَةً ، فَوَاللهِ مَا أَصْبَحْتُ أَمْلِكُ غَيْرَهَا ، فَأَعْرَضَ عَنْهُ ، ثُمَّ أَتَاهُ عَنْ شِمَالِهِ فَقَالَ مِثْلَ ذَلِكَ ، ثُمَّ أَتَاهُ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ فَقَالَ مِثْلَ ذَلِكَ ، فَقَالَ : هَاتِهَا ، مُغْضَبًا ، فَأَخَذَهَا فَخَذَفَهُ بِهَا خَذْفَةً لَوْ أَصَابَهُ لَشَجَّهُ أَوْ عَقَرَهُ ، ثُمَّ قَالَ : يَأْتِي أَحَدُكُمْ بِمَالِهِ كُلِّهِ فَيَتَصَدَّقُ بِهِ ثُمَّ يَجْلِسُ فَيَتَكَفَّفُ النَّاسَ ، أَلَا إِنَّهُ لَا صَدَقَةَ إِلَّا عَنْ ظَهْرِ غِنًى .
ترجمہ

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول اللہ ﷺ کی خدمتِ اقدس میں سونے کے انڈے کے برابر (سونا) لے کر حاضر ہوا جو اسے کسی غزوے میں حاصل ہوا تھا، اور عرض گزار ہوا: ”اے اللہ کے رسول! اسے صدقہ کے طور پر قبول فرما لیں، اللہ کی قسم! اس وقت میرے پاس اس کے سوا اور کوئی مال نہیں ہے“، تو آپ ﷺ نے اس سے اعراض برتا، پھر وہ آپ ﷺ کے بائیں جانب سے آ کر یہی بات کہنے لگا، پھر وہ آپ ﷺ کے سامنے سے آیا اور وہی بات دہرائی، تو آپ ﷺ نے غصے کی حالت میں فرمایا: ”لاؤ اسے ادھر“، پھر آپ ﷺ نے اسے پکڑ کر اس شخص کی طرف اس زور سے پھینکا کہ اگر وہ اسے لگ جاتا تو اس کا سر پھاڑ دیتا یا اسے شدید زخمی کر دیتا، پھر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے کوئی اپنا سارا مال لے آتا ہے اور اسے صدقہ کر دیتا ہے، پھر خود محتاج ہو کر بیٹھ جاتا ہے اور لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلاتا ہے؛ آگاہ رہو! بہترین صدقہ وہ ہے جو اپنی ضرورت سے زائد مال سے دیا جائے“۔

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند جابر / حدیث: 2220
درجۂ حدیث محدثین: رجاله ثقات
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: رجاله ثقات . »
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف: دون جملة: (إنه لا صدقة إلا عن ظهر غنى): وقد مضى الكلام عليه [برقم 2084]»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 1673، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1659، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1547، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 3372، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 4770، وأخرجه الأموال لابن زنجويه برقم: 2346، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2217»