مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا هِشَامٌ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِذَا كُنْتُمْ فِي الْخِصْبِ فَأَمْكِنُوا الرَّكْبَ أَسِنَّتَهَا ، وَلَا تَعْدُوا الْمَنَازِلَ وَإِذَا كُنْتُمْ فِي الْجَدْبِ فَاسْتَنْجُوا ، وَعَلَيْكُمْ بِالدُّلْجَةِ ، فَإِنَّ الْأَرْضَ تُطْوَى بِاللَّيْلِ ، فَإِذَا تَغَوَّلَتْ لَكُمُ الْغِيلَانُ فَبَادِرُوا بِالْأَذَانِ ، وَلَا تُصَلُّوا عَلَى جَوَادِّ الطَّرِيقِ ، وَلَا تَنْزِلُوا عَلَيْهَا فَإِنَّهَا مَأْوَى الْحَيَّاتِ وَالسِّبَاعِ ، وَلَا تَقْضُوا عَلَيْهَا الْحَوَائِجَ فَإِنَّهَا الْمَلَاعِنُ .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جب تم (سفر کے دوران) ہریالی اور شادابی والے علاقے میں ہو تو سواری کے جانوروں کو زمین کے چارے سے ان کا بھرپور حصہ لینے دیا کرو اور مقررہ منزلوں سے تجاوز نہ کرو، اور جب تم قحط و خشک سالی کے زمانے میں سفر کرو تو (وہاں سے) تیزی کے ساتھ گزر جایا کرو۔ اور تم رات کے آخری پہر میں سفر کرنے کو لازم پکڑو کیونکہ زمین رات کے وقت سمیٹ دی جاتی ہے۔ پھر جب جنات تمہارے سامنے طرح طرح کی شکلیں بدل کر آئیں تو فوراً اذان پکارا کرو۔ اور تم شاہراہوں کے عین وسط میں نہ تو نماز ادا کیا کرو اور نہ ہی وہاں پڑاؤ ڈالا کرو کیونکہ یہ مقامات سانپوں اور درندوں کے مسکن ہیں، اور نہ ہی ان راستوں پر قضائے حاجت کیا کرو کیونکہ یہ جگہیں (لوگوں کی) لعنت ملامت کا سبب بنتی ہیں۔“