مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِذَا سَمِعْتُمْ نُبَاحَ الْكِلَابِ وَنَهِيقَ الْحُمُرِ فَتَعَوَّذُوا بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَانِ ، فَإِنَّهُنَّ يَرَوْنَ مَا لَا تَرَوْنَ ، وَأَقِلُّوا الْخُرُوجَ إِذَا هَدَأَتِ الرِّجْلُ ، فَإِنَّ اللهَ يَبُثُّ فِي خَلْقِهِ فِي لَيْلِهِ مَا شَاءَ ، وَأَجِيفُوا الْأَبْوَابَ فَإِنَّ الشَّيْطَانَ لَا يَفْتَحُ بَابًا إِذَا أُجِيفَ ، وَأَوْكُوا الْأَسْقِيَةَ ، وَخَمِّرُوا الْآنِيَةَ ، وَأَطْفِئُوا السُّرُجَ .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جب تم کتوں کے بھونکنے اور گدھوں کے ہینگنے کی آواز سنو تو «أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ» ”میں شیطان مردود سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں“ پڑھ کر اللہ کی پناہ طلب کیا کرو، کیونکہ وہ ایسی مخلوق کو دیکھتے ہیں جسے تم نہیں دیکھ پاتے، اور جب رات کا سناٹا چھا جائے اور لوگوں کی آمد و رفت تھم جائے تو باہر نکلنا کم کر دیا کرو کیونکہ اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق میں سے جسے چاہتا ہے رات کے وقت (زمین میں) پھیلا دیتا ہے، اور (رات کو) دروازے بند کر لیا کرو کیونکہ شیطان اس بند دروازے کو نہیں کھولتا جسے (اللہ کے نام پر) بند کیا گیا ہو، اور مشکیزوں کے منہ باندھ دیا کرو، برتنوں کو ڈھانپ لیا کرو اور چراغوں کو بجھا دیا کرو۔“