مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2209
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : لَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَكَّةَ ، أَتَاهُ أَصْحَابُ الصَّلِيبِ الَّذِي يَجْمَعُونَ الْأَوْدَاكَ ، فَقَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّا نَجْمَعُ هَذِهِ الْأَوْدَاكَ مِنَ الْمَيْتَةِ وَغَيْرِهَا ، وَإِنَّمَا هِيَ لِلْأُدُمِ وَالسُّفُنِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : قَاتَلَ اللهُ الْيَهُودَ ، حُرِّمَتْ عَلَيْهِمُ الشُّحُومُ فَبَاعُوهَا وَأَكَلُوا أَثْمَانَهَا ، فَنَهَاهُمْ عَنْ ذَلِكَ .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ ﷺ مکہ تشریف لائے تو آپ ﷺ کے پاس وہ لوگ آئے جو چربی جمع کیا کرتے تھے، انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! ہم مردار اور دیگر ذرائع سے یہ چربی اکٹھی کرتے ہیں، اور یہ محض چمڑوں کو چکنا کرنے اور بحری جہازوں پر روغن کرنے کے کام آتی ہے“، تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: «قَاتَلَ اللَّهُ الْيَهُودَ» ”اللہ تعالیٰ یہودیوں کو غارت کرے“، ”ان پر چربیاں حرام کی گئی تھیں تو انہوں نے انہیں فروخت کیا اور ان کی قیمت کھا لی“، چنانچہ آپ ﷺ نے انہیں اس (تجارت) سے منع فرما دیا۔