مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2208
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ سَعِيدٍ الْجُرَيْرِيِّ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ فِي سَفَرٍ فِي رَمَضَانَ ، فَأَتَى هُوَ وَأَصْحَابُهُ عَلَى غَدِيرٍ ، فَقَالَ لِلْقَوْمِ : اشْرَبُوا ، قَالُوا : نَشْرَبُ وَلَا تَشْرَبُ ؟ فَقَالَ : إِنِّي أَيْسَرُكُمْ إِنِّي رَاكِبٌ ، فَنَزَلَ فَشَرِبَ وَشَرِبُوا .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ رمضان المبارک میں ایک سفر پر تھے، پس آپ ﷺ اور آپ کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا گزر ایک تالاب پر ہوا تو آپ ﷺ نے لوگوں سے فرمایا: ”تم پانی پی لو۔“ انہوں نے عرض کیا: (اے اللہ کے رسول ﷺ!) کیا ہم پانی پی لیں اور آپ نہ پیئیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں تم سب سے زیادہ آسانی اور سہولت میں ہوں کیونکہ میں (جانور پر) سوار ہوں۔“ پھر آپ ﷺ سواری سے نیچے اترے اور پانی نوش فرمایا، تو صحابہ نے بھی پانی پی لیا۔