مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2173
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ الْهَرَوِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ بْنُ أَبِي عُثْمَانَ ، حَدَّثَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّ جَابِرًا ، حَدَّثَهُمْ قَالَ : مَرَّ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِأُمِّ السَّائِبِ ، أَوْ أُمِّ الْمُسَيِّبِ وَهِيَ تُزَفْزِفُ مِنَ الْحُمَّى ، فَقَالَ لَهَا : مَا شَأْنُكِ يَا أُمَّ السَّائِبِ تُزَفْزِفِينَ ؟ قَالَتِ : الْحُمَّى ، لَا بَارَكَ اللهُ فِيهَا ، قَالَ : لَا تَسُبِّيهَا ، فَإِنَّهَا تُذْهِبُ خَطَايَا بَنِي آدَمَ كَمَا يُذْهِبُ الْكِيرُ خَبَثَ الْحَدِيدِ .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سیدہ ام السائب یا سیدہ ام المسیب رضی اللہ عنہا کے پاس سے گزرے جبکہ وہ بخار کی شدت سے کانپ رہی تھیں، آپ ﷺ نے ان سے دریافت فرمایا: ”اے ام السائب! تمہیں کیا ہوا کہ تم اس طرح کانپ رہی ہو؟“ انہوں نے عرض کی: ”بخار ہے، «لَا بَارِكَ اللَّهُ فِيهَا» ”اللہ اس میں برکت نہ دے!““ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بخار کو برا بھلا نہ کہو، کیونکہ یہ بنی آدم کے گناہوں کو اس طرح دور کر دیتا ہے جیسے بھٹی لوہے کی میل کچیل کو ختم کر دیتی ہے۔“