مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2142
وَحَدَّثَنَا جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَنْ كَانَ لَهُ فَضْلُ مَاءٍ أَوْ أَرْضٍ فَلْيَزْرَعْهَا ، أَوْ يُزْرِعْهَا أَخَاهُ ، وَلَا تَبِيعُوهَا ، قَالَ سُلَيْمٌ : قُلْتُ : يَا سَعِيدُ ، مَا يَعْنِي بِالْبَيْعِ ؟ الْكِرَاءُ ؟ قَالَ : نَعَمْ .
ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کے پاس ضرورت سے زائد پانی یا زمین ہو، تو اسے چاہیے کہ وہ خود اس پر کاشت کاری کرے یا اپنے کسی بھائی کو (بطورِ عطیہ) کاشت کرنے کے لیے دے دے، اور تم اسے فروخت نہ کرو۔“ سلیم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سعید رحمہ اللہ سے پوچھا کہ کیا (حدیث میں مذکور لفظ) بیع سے مراد یہاں زمین کو کرائے پر دینا ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ ”جی ہاں۔“