مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2143
وَقَالَ : سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ يَقُولُ : نَهَى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ بَيْعِ الثَّمَرَةِ حَتَّى تُشَقِّحَ قُلْتُ لِجَابِرٍ : مَا تُشْقِحُ ؟ قَالَ : تَحْمَرُّ ، وَتَصْفَرُّ ، وَتُؤْكَلُ .
ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ”پھلوں کی فروخت سے اس وقت تک منع فرمایا ہے جب تک کہ وہ پک نہ جائیں۔“ (راوی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ) میں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا کہ تشقیح (پکنے) سے کیا مراد ہے؟ تو انہوں نے فرمایا کہ ”اس سے مراد یہ ہے کہ وہ سرخ ہو جائیں، یا زرد ہو جائیں اور کھانے کے قابل ہو جائیں۔“