مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ ، وَالْقَوَارِيرِيُّ ، قَالَا : حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ اللهِ مَوْلَى غُفْرَةَ قَالَ : سَمِعْتُ أَيُّوبَ بْنَ خَالِدِ بْنِ صَفْوَانَ يَذْكُرُ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : يَا أَيُّهَا النَّاسُ ، إِنَّ لِلهِ سَرَايَا مِنَ الْمَلَائِكَةِ ، تَحِلُّ وَتَقِفُ عَلَى مَجَالِسِ الذِّكْرِ فِي الْأَرْضِ ، فَارْتَعُوا فِي رِيَاضِ الْجَنَّةِ ، قَالُوا : وَمَا رِيَاضُ الْجَنَّةِ يَا رَسُولَ اللهِ ؟ قَالَ : مَجَالِسُ الذِّكْرِ ، فَاغْدُوا وَرُوحُوا فِي ذِكْرِ اللهِ ، وَاذْكُرُوهُ بِأَنْفُسِكُمْ ، مَنْ كَانَ يُحِبُّ أَنْ يَعْلَمَ مَنْزِلَتَهُ عِنْدَ اللهِ ، فَإِنَّ اللهَ يُنْزِلُ الْعَبْدَ مِنْهُ حَيْثُ أَنْزَلَهُ مِنْ نَفْسِهِ .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے اور ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! یقیناً اللہ تعالیٰ کے فرشتوں کے کچھ گشتی دستے ایسے ہیں جو زمین پر ذکر کی محافل میں اترتے اور وہاں قیام کرتے ہیں، لہٰذا تم جنت کے باغات میں خوب چرا کرو۔“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! جنت کے باغات سے کیا مراد ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ذکر کی مجلسیں؛ تم صبح و شام اللہ کے ذکر میں مشغول رہا کرو اور اسے اپنے دلوں میں یاد کیا کرو، جس شخص کو یہ جاننے کی خواہش ہو کہ اللہ کے ہاں اس کا کیا مرتبہ ہے تو وہ یہ دیکھ لے کہ اس نے اپنے دل میں اللہ کو کیا مرتبہ دیا ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ بندے کو اپنے ہاں اسی مقام پر فائز کرتا ہے جس مقام پر بندہ اسے اپنے نفس میں رکھتا ہے۔“