مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2139
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ سَلَمَةَ ، أَخْبَرَنِي مَنْ سَمِعَ جَابِرًا قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَنْ بَاعَ عَبْدًا وَلَهُ مَالٌ ، فَمَالُهُ لِلْبَائِعِ ، إِلَّا أَنْ يَشْتَرِطَ الْمُبْتَاعُ .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے کوئی غلام فروخت کیا اور اس (غلام) کے پاس کچھ مال ہو تو وہ مال بیچنے والے ہی کا ہوگا، الا یہ کہ خریدنے والا (خریداری کے وقت) اس کی شرط لگا لے۔“ اس روایت کی سند میں سلمہ اور سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کے درمیان ایک راوی مبہم ہے جس کی وجہ سے فنی اعتبار سے سند میں انقطاع پایا جاتا ہے۔