مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2135
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : لَا تَسْأَلُوا أَهْلَ الْكِتَابِ عَنْ شَيْءٍ ، فَإِنَّهُمْ لَنْ يَهْدُوكُمْ وَقَدْ ضَلُّوا ، وَإِنَّكُمْ إِمَّا أَنْ تُصَدِّقُوا بِبَاطِلٍ ، وَإِمَّا أَنْ تُكَذِّبُوا بِحَقٍّ ، وَإِنَّهُ وَاللهِ لَوْ كَانَ مُوسَى حَيًّا بَيْنَ أَظْهُرِكُمْ مَا حَلَّ لَهُ إِلَّا أَنْ يَتَّبِعَنِي .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اہلِ کتاب سے کسی چیز کے متعلق دریافت نہ کرو، کیونکہ وہ تمہیں ہرگز ہدایت نہیں دے سکیں گے جبکہ وہ خود گمراہ ہو چکے ہیں؛ (ان سے پوچھنے کا نتیجہ یہ ہوگا کہ) یا تو تم کسی باطل بات کی تصدیق کر دو گے یا کسی حق بات کو جھٹلا دو گے۔ اور اللہ کی قسم! اگر موسیٰ (علیہ السلام) بھی تمہارے درمیان زندہ ہوتے تو ان کے لیے بھی میری اتباع کے سوا کچھ حلال نہ ہوتا۔“