مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2134
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : السَّائِمَةُ جُبَارٌ ، وَالْبِئْرُ جُبَارٌ ، وَالْمَعْدِنُ جُبَارٌ ، وَفِي الرِّكَازِ الْخُمُسُ .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: «السَّائِمَةُ جُبَارٌ، وَالْبِئْرُ جُبَارٌ، وَالْمَعْدِنُ جُبَارٌ، وَفِي الرِّكَازِ الْخُمُسُ» ”چرنے والے چوپایوں کا (پہنچایا گیا نقصان) رائیگاں ہے (یعنی اس کا کوئی تاوان نہیں)، کنواں (کھودتے ہوئے کسی کے گر کر ہلاک ہونے کا نقصان) رائیگاں ہے، کان (کی کھدائی کے دوران پیش آنے والا کوئی جانی حادثہ) رائیگاں ہے، اور زمین میں دفن شدہ قدیم مال (رکاز) میں پانچواں حصہ (بطورِ زکوٰۃ) واجب ہے“۔