مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمَوْصِلِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا خَطَبَ احْمَرَّتْ عَيْنَاهُ ، وَعَلَا صَوْتُهُ ، وَاشْتَدَّ غَضَبُهُ حَتَّى كَأَنَّهُ مُنْذِرُ جَيْشٍ يَقُولُ : صَبَّحَكُمْ وَمَسَّاكُمْ ، وَيَقُولُ : بُعِثْتُ أَنَا وَالسَّاعَةُ كَهَاتَيْنِ - يَقْرِنُ بَيْنَ السَّبَّابَةِ وَالْوُسْطَى - وَيَقُولُ : أَمَّا بَعْدُ فَإِنَّ خَيْرَ الْحَدِيثِ كِتَابُ اللهِ ، وَخَيْرَ الْهَدْيِ هَدْيُ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَإِنَّ شَرَّ الْأُمُورِ مُحْدَثَاتُهَا ، وَكُلُّ بِدْعَةٍ ضَلَالَةٌ ، ثُمَّ يَقُولُ : أَنَا أَوْلَى بِكُلِّ مُؤْمِنٍ مِنْ نَفْسِهِ ، مَنْ تَرَكَ مَالًا فَلِأَهْلِهِ ، وَمَنْ تَرَكَ دَيْنًا وَضَيْعَةً إِلَيَّ وَعَلَيَّ .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب خطبہ ارشاد فرماتے تو آپ ﷺ کی مبارک آنکھیں سرخ ہو جاتیں، آواز بلند ہو جاتی اور جلال و غصہ کی کیفیت اس قدر شدید ہو جاتی گویا آپ ﷺ کسی لشکر کو خبردار کرنے والے وہ نقیب ہوں جو کہہ رہا ہو: «صَبَّحَكُمْ وَمَسَّاكُمْ» ”دشمن تم پر صبح یا شام حملہ کرنے والا ہے“، اور آپ ﷺ فرماتے: ”میں اور قیامت اس طرح بھیجے گئے ہیں جیسے یہ دو انگلیاں“ اور آپ ﷺ اپنی شہادت کی انگلی اور بیچ والی انگلی کو ملا کر اشارہ فرماتے، پھر فرماتے: ”حمد و ثنا کے بعد! بلاشبہ بہترین کلام اللہ کی کتاب ہے اور بہترین طریقہ محمد ﷺ کا طریقہ ہے، اور بدترین کام دین میں ایجاد کردہ نئی باتیں ہیں اور ہر بدعت گمراہی ہے“، پھر فرماتے: ”میں ہر مومن کی جان سے زیادہ اس کا حقدار ہوں، جس نے مال چھوڑا تو وہ اس کے گھر والوں کا ہے، اور جس نے قرض یا کسمپرسی میں اہل و عیال چھوڑے تو ان کا بوجھ مجھ پر ہے اور ان کی کفالت و سرپرستی میری ہی ذمہ داری ہے“۔