مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2110
حَدَّثَنَا أَبُو هَمَّامٍ قَالَ : حَدَّثَنِي ابْنُ وَهْبٍ قَالَ : أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّهُ قَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، أَنَعْمَلُ لِأَمْرٍ قَدْ فُرِغَ مِنْهُ أَمْ لِأَمْرٍ نَأْتَنِفُهُ ؟ قَالَ : لِأَمْرٍ قَدْ فُرِغَ مِنْهُ ، فَقَالَ سُرَاقَةُ : فَفِيمَ الْعَمَلُ إِذًا ؟ قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : كُلٌّ مُيَسَّرٌ لِعَمَلِهِ .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! کیا ہم کسی ایسے معاملے کے لیے عمل کریں جس کا فیصلہ (تقدیر میں) پہلے ہی ہو چکا ہے یا ایسے معاملے کے لیے جسے ہم از سرِ نو شروع کر رہے ہیں؟“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بلکہ اس معاملے کے لیے جس کا فیصلہ ہو چکا ہے“، تو سیدنا سراقہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”پھر عمل کس لیے ہے؟“ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ہر شخص کے لیے وہی عمل آسان کر دیا جاتا ہے جس کے لیے اسے پیدا کیا گیا ہے۔“