مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عمر بن الخطاب رضي الله عنه— عمر بن الخطاب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: عمر بن الخطاب کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ السَّامِيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ سَلْمَ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ اسْتَعْمَلَ ابْنَ عَبْدِ الْحَارِثِ عَلَى أَهْلِ مَكَّةَ ، فَقَدِمَ عُمَرُ فَاسْتَقْبَلَهُ نَافِعُ بْنُ عَبْدِ الْحَارِثِ ، وَاسْتَخْلَفَ عَلَى أَهْلِ مَكَّةَ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبْزَى ، فَغَضِبَ عُمَرُ حَتَّى قَامَ فِي الْغَرْزِ ، فَقَالَ : أَتَسْتَخْلِفُ عَلَى آلِ اللهِ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبْزَى ؟ قَالَ : إِنِّي وَجَدْتُهُ أَقْرَأَهُمْ لِكِتَابِ اللهِ وَأَفْقَهَهُمْ فِي دِينِ اللهِ ، فَتَوَاضَعَ لَهَا عُمَرُ حَتَّى اطْمَأَنَّ عَلَى رَحْلِهِ ، فَقَالَ : لَئِنْ قُلْتَ ذَاكَ ؟ لَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : إِنَّ اللهَ سَيَرْفَعُ بِهَذَا الدِّينَ أَقْوَامًا وَيَضَعُ بِهِ آخَرِينَ .
حسن بن سلم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے سیدنا نافع بن عبد الحارث رضی اللہ عنہ کو اہل مکہ کا گورنر مقرر فرمایا، پھر جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تشریف لائے تو سیدنا نافع بن عبد الحارث رضی اللہ عنہ نے ان کا استقبال کیا، جبکہ انہوں نے اہل مکہ پر سیدنا عبد الرحمن بن ابزی رضی اللہ عنہ کو اپنا نائب مقرر کر رکھا تھا، اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ جلال میں آگئے یہاں تک کہ غصے کی حالت میں اپنی سواری کے پائیدان پر کھڑے ہو گئے اور فرمایا: ”کیا تم نے اللہ کے برگزیدہ لوگوں پر سیدنا عبد الرحمن بن ابزی رضی اللہ عنہ کو اپنا قائم مقام بنا دیا ہے؟“ انہوں نے عرض کی: ”میں نے انہیں کتاب اللہ کا سب سے بڑا قاری اور اللہ کے دین کا سب سے بڑا فقیہ پایا ہے“، یہ سن کر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اس علمی فضیلت کے سامنے عاجزی اختیار کرتے ہوئے اپنی سواری پر اطمینان سے بیٹھ گئے اور فرمایا: ”اگر تم نے یہ بات کہی ہے (تو بالکل بجا ہے) کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ”بے شک اللہ تعالیٰ اس دین کی وجہ سے کچھ قوموں کو سربلندی عطا فرماتا ہے اور اسی کے سبب دوسروں کو پست کر دیتا ہے“۔“