❮
❯
حدیث نمبر: 209
حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ ، حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ حُسَيْنٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَوْسِ بْنِ الْحَدَثَانِ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ بَاعَ مِنْ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ مِائَةَ دِينَارٍ بِوَرِقٍ ، فَقَالَ عُمَرُ : مِثْلُهَا فِي يَدِهِ ، قُلْتُ : مَا لِي مَالٌ حَتَّى يَجِيءَ صَاحِبُ ضَيْعَتِي مِنَ الْغَابَةِ ، فَقَالَ : لَا ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : الذَّهَبُ بِالْفِضَّةِ رِبًا إِلَّا هَاءَ وَهَاءَ .
ترجمہ

سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ سے سو دینار کے بدلے چاندی کا سودا کیا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے (موقع پر ہی) نقد وصولی کا مطالبہ کیا، (جس پر سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ نے) کہا کہ میرے پاس اس وقت مال موجود نہیں ہے یہاں تک کہ میرا کارندہ غابہ سے واپس آ جائے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے (اس مطالبے کو تسلیم کرنے سے) انکار کر دیا اور فرمایا کہ ہرگز نہیں، میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ”سونے کی چاندی کے عوض خرید و فروخت سود ہے سوائے «هَاءَ وَهَاءَ» ”اس ہاتھ دے اور اس ہاتھ لے (یعنی نقد در نقد)“ کے۔“

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند عمر بن الخطاب رضي الله عنه / حدیث: 209
تخریج حدیث «قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه أبو الأزرقي في "أخبار مكة" [2/ 151/ طبعة دار الأندلس]، وابن الأثير في أسد الغابة [1/ 686، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 204»