مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2098
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو مَعْشَرٍ قَالَ : سَأَلْتُ مُحَمَّدَ بْنَ الْمُنْكَدِرِ ، عَنِ الْوُضُوءِ مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ ، فَقَالَ : حَدَّثَنِي جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللهِ قَالَ : أَكَلْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ بَعْدَ وُضُوئِهِ الْأَوَّلِ ، ثُمَّ أَكَلْتُ مَعَ أَبِي بَكْرٍ فَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ ، ثُمَّ أَكَلْتُ مَعَ عُمَرَ فَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ ، ثُمَّ أَكَلْتُ مَعَ عُثْمَانَ فَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ .
ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”میں نے رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ کھانا کھایا، پھر آپ ﷺ نے نماز ادا فرمائی اور اپنے پہلے سے موجود وضو پر (آگ پر پکی ہوئی چیز کھانے کی وجہ سے) دوبارہ وضو نہیں فرمایا، پھر میں نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ کھانا کھایا تو انہوں نے بھی نماز پڑھی اور وضو نہیں کیا، پھر میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ کھانا کھایا تو انہوں نے بھی نماز پڑھی اور وضو نہیں کیا، پھر میں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے ساتھ کھانا کھایا تو انہوں نے بھی نماز پڑھی اور وضو نہیں کیا“۔