مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2083
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ الصَّوَّافُ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ قَالَ : حَدَّثَنِي جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَخَلَ عَلَى أُمِّ السَّائِبِ ، أَوْ أُمِّ الْمُسَيِّبِ وَهِيَ تُزَفْزِفُ ، فَقَالَ : مَالَكِ يَا أُمَّ السَّائِبِ ، أَوْ يَا أُمَّ الْمُسَيِّبِ تُزَفْزِفِينَ ؟ قَالَتِ : الْحُمَّى ، لَا بَارَكَ اللهُ فِيهَا ، فَقَالَ : لَا تَسُبِّي الْحُمَّى ، فَإِنَّهَا تُذْهِبُ خَطَايَا ابْنِ آدَمَ كَمَا يُذْهِبُ الْكِيرُ خَبَثَ الْحَدِيدِ .
ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سیدہ ام السائب یا سیدہ ام المسیب رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لائے جبکہ وہ بخار کی شدت سے لرز رہی تھیں، تو آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”اے ام السائب یا اے ام المسیب! تمہیں کیا ہوا ہے کہ تم اس طرح کانپ رہی ہو؟“ انہوں نے عرض کی: بخار ہے، «لَا بَارِكَ اللَّهُ فِيهَا» ”اللہ تعالیٰ اس میں برکت نہ دے“، اس پر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بخار کو برا بھلا نہ کہو، کیونکہ یہ ابنِ آدم کے گناہوں کو اس طرح دور کر دیتا ہے جیسے بھٹی لوہے کی میل کچیل کو ختم کر دیتی ہے“۔