مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2082
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْوَلِيدِ الْكِنْدِيُّ ، حَدَّثَنَا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : نَدَبَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ الْخَنْدَقِ النَّاسَ ، مَنْ يَأْتِيِهِ بِخَبَرِ بَنِي قُرَيْظَةَ ، فَانْتَدَبَ الزُّبَيْرُ ، ثُمَّ نَدَبَهُمْ فَانْتَدَبَ الزُّبَيْرُ ثَلَاثًا ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِنَّ لِكُلِّ نَبِيٍّ حَوَارِيًّا ، وَحَوَارِيَّ الزُّبَيْرُ .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ غزوہ خندق کے دن رسول اللہ ﷺ نے لوگوں کو پکارا کہ ”کون ہے جو میرے پاس بنو قریظہ کی خبر لائے گا؟“ تو سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ اس کام کے لیے تیار ہو گئے، پھر آپ ﷺ نے دوبارہ ترغیب دی تو پھر سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ ہی تیار ہوئے، آپ ﷺ نے تین بار اسی طرح فرمایا اور ہر بار سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ ہی خود کو پیش کرتے رہے، تب نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: «إِنَّ لِكُلِّ نَبِيٍّ حَوَارِيًّا وَحَوَارِيَّ الزُّبَيْرُ» ”بے شک ہر نبی کا ایک حواری (خاص مخلص جاں نثار) ہوتا ہے اور میرا حواری زبیر ہے۔“