❮
❯
حدیث نمبر: 2079
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي سَمِينَةَ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَبِيبِ بْنِ الشَّهِيدِ قَالَ : قَالَ أَبِي ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ : أَمَرَ أَبِي بِخَزِيرَةٍ ، فَصُنِعَتْ ، ثُمَّ أَمَرَنِي فَأَتَيْتُ بِهَا النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : فَأَتَيْتُهُ وَهُوَ فِي مَنْزِلِهِ قَالَ : فَقَالَ لِي : مَاذَا مَعَكَ يَا جَابِرُ ، أَلَحْمٌ ذِي ؟ قَالَ : قُلْتُ : لَا ، قَالَ : فَأَتَيْتُ أَبِي ، فَقَالَ لِي : هَلْ رَأَيْتَ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ؟ قُلْتُ : نَعَمْ قَالَ : فَهَلَّا سَمِعْتَهُ يَقُولُ شَيْئًا ؟ قَالَ : قُلْتُ : نَعَمْ ، قَالَ لِي : مَاذَا مَعَكَ يَا جَابِرُ ، أَلَحْمٌ ذِي ؟ قَالَ : لَعَلَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَكُونَ اشْتَهَى ، فَأَمَرَ بِشَاةٍ لَنَا دَاجِنٍ ، فَذُبِحَتْ ، ثُمَّ أَمَرَ بِهَا فَشُوِيَتْ ، ثُمَّ أَمَرَنِي فَأَتَيْتُ بِهَا النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لِي : مَاذَا مَعَكَ يَا جَابِرُ ؟ فَأَخْبَرْتُهُ ، فَقَالَ : جَزَى اللهُ الْأَنْصَارَ عَنَّا خَيْرًا ، وَلَا سِيَّمَا عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَرَامٍ ، وَسَعْدَ بْنَ عُبَادَةَ .
ترجمہ

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میرے والد (سیدنا عبداللہ بن عمرو بن حرام رضی اللہ عنہ) نے خزیرہ (گوشت اور آٹے سے تیار کردہ ایک پکوان) تیار کرنے کا حکم دیا، جب وہ تیار ہوگیا تو انہوں نے مجھے بھیجا اور میں اسے لے کر نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ ﷺ اس وقت اپنے گھر میں تشریف فرما تھے، آپ ﷺ نے مجھ سے دریافت فرمایا: ”اے جابر! تمہارے پاس کیا ہے؟ کیا یہ گوشت ہے؟“ میں نے عرض کیا: جی نہیں، پھر میں اپنے والد کے پاس واپس آگیا تو انہوں نے مجھ سے پوچھا: کیا تم نے رسول اللہ ﷺ کی زیارت کی؟ میں نے عرض کیا: جی ہاں، انہوں نے پوچھا: کیا تم نے آپ ﷺ کو کچھ فرماتے ہوئے سنا؟ میں نے عرض کیا: جی ہاں، آپ ﷺ نے مجھ سے پوچھا تھا: ”اے جابر! تمہارے پاس کیا ہے؟ کیا یہ گوشت ہے؟“ میرے والد نے (یہ سن کر) کہا: غالباً رسول اللہ ﷺ کو گوشت کی رغبت ہوئی ہے، چنانچہ انہوں نے ہماری ایک گھریلو پلی ہوئی بکری ذبح کرنے کا حکم دیا، پھر اسے بھوننے کا حکم دیا، پھر مجھے حکم دیا تو میں اسے لے کر نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ ﷺ نے مجھ سے پوچھا: ”اے جابر! تمہارے پاس کیا ہے؟“ تو میں نے آپ ﷺ کو آگاہ کر دیا، تب آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: «جَزَى اللَّهُ الْأَنْصَارَ عَنَّا خَيْرًا، وَلَا سِيَّمَا عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَرَامٍ، وَسَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ» ”اللہ تعالیٰ ہماری طرف سے انصار (رضی اللہ عنہم) کو بہترین بدلہ عطا فرمائے، بالخصوص سیدنا عبداللہ بن عمرو بن حرام اور سیدنا سعد بن عبادہ (رضی اللہ عنہما) کو۔“

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند جابر / حدیث: 2079
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه ابن حبان [7020]، والحاكم [4/ 124]، والبيهقى في "الشعب" [5/ رقم 5895]، وابن أبى عاصم في "الآحاد والمثانى" [4/ رقم 2020]، والمزى في "تهذيب الكمال" [2/ 68، 69]، وابن عساكر في "تاريخه" [4/ 236]، و [20/ 257]، وابن السنى في "اليوم والليلة" [رقم 275]، وأبو نعيم في "الدلائل [26]، وغيرهم، مثل سياق المؤلف مطولًا، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2075»