مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2078
حَدَّثَنَا حَفْصٌ الْحُلْوَانِيُّ ، حَدَّثَنَا بُهْلُولُ بْنُ مُوَرِّقٍ الشَّامِيُّ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ ، عَنْ أَخِيهِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : لَا تَزَالُ أُمَّتِي ظَاهِرِينَ عَلَى الْحَقِّ ، حَتَّى يَنْزِلَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ ، فَيَقُولُ إِمَامُهُمْ : تَقَدَّمْ ، فَيَقُولُ : أَنْتُمْ أَحَقُّ بَعْضُكُمْ أُمَرَاءُ بَعْضٍ ، أَمْرٌ أَكْرَمَ اللهُ بِهِ هَذِهِ الْأُمَّةَ .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میری امت کا ایک گروہ ہمیشہ حق پر ثابت قدم اور غالب رہے گا، یہاں تک کہ عیسیٰ بن مریم علیہ السلام نازل ہوں گے، تو مسلمانوں کا امیر (ان سے) کہے گا: ’آگے بڑھیے (اور ہماری امامت فرمائیے)‘، تو وہ فرمائیں گے: ’تم ہی اس کے زیادہ حق دار ہو، تم میں سے بعض بعض کے امیر ہیں، یہ وہ اعزاز ہے جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ نے اس امت کی تکریم فرمائی ہے‘۔“