مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2072
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ حُمَيْدٍ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ عِيسَى بْنِ جَارِيَةَ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : أَمَرَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِقَتْلِ كِلَابِ الْمَدِينَةِ ، فَجَاءَهُ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، أَنَا مَكْفُوفُ الْبَصَرِ ، وَمَنْزِلِي شَاسِعٌ ، وَلِي كَلْبٌ ، فَرَخَّصَ لَهُ أَيَّامًا ، ثُمَّ أَمَرَ بِقَتْلِ كَلْبِهِ ، فَقُتِلَ .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے مدینہ منورہ کے کتوں کو مارنے کا حکم صادر فرمایا، تو آپ ﷺ کی خدمت میں سیدنا ابنِ امِ مکتوم رضی اللہ عنہ حاضر ہوئے اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! میں بصارت سے محروم ہوں اور میرا گھر بھی دور ہے، اور میرے پاس ایک کتا ہے“، چنانچہ آپ ﷺ نے انہیں چند دنوں کے لیے رخصت عطا فرمائی، پھر بعد ازاں آپ ﷺ نے ان کے کتے کو بھی مارنے کا حکم دیا، چنانچہ اسے مار دیا گیا۔“