مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عمر بن الخطاب رضي الله عنه— عمر بن الخطاب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: عمر بن الخطاب کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ حُصَيْنٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ : عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ : لَمَّا أُصِيبَ قَالَ لَهُ عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ : أَلَا تَسْتَخْلِفُ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ ؟ قَالَ : مَا أَجِدُ أَحَدًا أَحَقَّ بِهَذَا الْأَمْرِ مِنْ هَؤُلَاءِ الَّذِينَ تُوُفِّيَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ عَنْهُمْ رَاضٍ ، فَسَمَّى عَلِيًّا وَعُثْمَانَ وَطَلْحَةَ وَالزُّبَيْرَ وَعَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ وَسَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ ، وَقَالَ : لِيَشْهَدْهُمْ عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ ، وَلَيْسَ لَهُ مِنَ الْأَمْرِ شَيْءٌ ، فَمَنِ اسْتَخْلَفُوهُ فَهُوَ الْخَلِيفَةُ بَعْدِي ، فَإِنْ أَصَابَتْ سَعْدًا وَإِلَّا فَلْيَسْتَعِنْ بِهِ الْخَلِيفَةُ بَعْدِي ؛ فَإِنِّي لَمْ أَنْزِعْهُ مِنْ ضَعْفٍ وَلَا خِيَانَةٍ .
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب انہیں (قاتلانہ حملے میں) زخم لگا تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے عرض کی: ”اے امیر المؤمنین! کیا آپ کسی کو اپنا خلیفہ نامزد نہیں کریں گے؟“ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں اس منصب کا ان حضرات سے زیادہ کسی کو مستحق نہیں پاتا جن سے رسول اللہ ﷺ اپنی وفات کے وقت راضی تھے“، پھر آپ نے سیدنا علی، سیدنا عثمان، سیدنا طلحہ، سیدنا زبیر، سیدنا عبد الرحمن بن عوف اور سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہم کے نام لیے اور فرمایا: ”سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ ان حضرات کے پاس (بطورِ گواہ) حاضر رہیں گے لیکن خلافت کے معاملے میں ان کا کوئی حصہ نہیں ہوگا، پس یہ حضرات جسے بھی اپنا جانشین منتخب کر لیں وہی میرے بعد خلیفہ ہوگا، پھر اگر خلافت سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کو مل جائے (تو بہتر) ورنہ میرے بعد جو بھی خلیفہ بنے وہ ان سے مدد اور مشورہ لے، کیونکہ میں نے انہیں کسی کمزوری یا خیانت کی بنا پر (گورنری سے) معزول نہیں کیا تھا۔“