مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عمر بن الخطاب رضي الله عنه— عمر بن الخطاب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: عمر بن الخطاب کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ الْأَسْوَدِ الْكُوفِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : حَضَرْتُ أَبِي حِينَ أُصِيبَ ، قَالَ : فَأَثْنَوْا عَلَيْهِ خَيْرًا ، فَقَالَ : رَاهِبٌ وَرَاغِبٌ ، قَالُوا : أَوَلَا تَسْتَخْلِفُ ؟ قَالَ : أَتَحَمَّلُ أَمْرَكُمْ حَيًّا وَمَيِّتًا ؟ لَوَدِدْتُ أَنَّ حَظِّي مِنْكُمُ الْكَفَافُ لَا عَلَيَّ وَلَا لِي ، ثُمَّ قَالَ : إِنْ أَسْتَخْلِفْ فَقَدِ اسْتَخْلَفَ مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنِّي ، وَإِنْ أَتْرُكْكُمْ فَقَدْ تَرَكَكُمْ مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنِّي ، رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ : فَعَرَفْتُ أَنَّهُ حِينَ ذَكَرَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ غَيْرُ مُسْتَخْلِفٍ .
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں اپنے والد محترم (سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ) کے پاس اس وقت حاضر تھا جب وہ حملے میں زخمی ہوئے، لوگوں نے ان کے سامنے ان کی خوب مدح و ثنا کی تو انہوں نے فرمایا: ”میں (اللہ کے حضور) ڈرنے والا اور (اس کی رحمت کا) امیدوار ہوں“، لوگوں نے عرض کی: کیا آپ اپنا جانشین (خلیفہ) مقرر نہیں فرمائیں گے؟ تو انہوں نے فرمایا: ”کیا میں تمہارے معاملات کی ذمہ داری زندگی میں بھی اٹھاؤں اور مرنے کے بعد بھی؟ میری تو دلی تمنا یہ ہے کہ تمہارے معاملے میں میرا حصہ بقدرِ کفاف (برابر سرابر) چھوٹ جائے کہ نہ مجھ پر کوئی وبال ہو اور نہ ہی میرا کوئی صلہ ہو“، پھر انہوں نے فرمایا: ”اگر میں جانشین مقرر کروں تو یقیناً مجھ سے بہتر شخصیت (سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ) نے بھی جانشین مقرر کیا تھا، اور اگر میں تمہیں (بغیر نامزدگی کے) چھوڑ دوں تو یقیناً مجھ سے بہتر ہستی یعنی رسول اللہ ﷺ نے بھی تمہیں اسی حال میں چھوڑا تھا“، سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب انہوں نے رسول اللہ ﷺ کا ذکرِ مبارک کیا تو میں سمجھ گیا کہ وہ اب کسی کو جانشین مقرر کرنے والے نہیں ہیں۔