مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عمر بن الخطاب رضي الله عنه— عمر بن الخطاب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: عمر بن الخطاب کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَاتِمٍ الطَّوِيلُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ زَائِدَةَ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : مَنْ وَجَدْتُمُوهُ غَلَّ فَاضْرِبُوهُ وَأَحْرِقُوا مَتَاعَهُ ، قَالَ : فَدَخَلْتُ عَلَى مَسْلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ ، فَأَخَذَ رَجُلًا قَدْ غَلَّ ، فَدَعَا سَالِمًا فَحَدَّثَهُ الْحَدِيثَ ، قَالَ : فَأَحْرَقَ مَتَاعَهُ ، وَوَجَدَ فِي مَتَاعِهِ مُصْحَفًا ، فَقَوَّمَ الْمُصْحَفَ وَتَصَدَّقَ بِقِيمَتِهِ .
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: «مَنْ وَجَدْتُمُوهُ غَلَّ فَاضْرِبُوهُ وَأَحْرِقُوا مَتَاعَهُ» ”جس کسی کو تم پاؤ کہ اس نے مالِ غنیمت میں خیانت کی ہے تو اسے مارو اور اس کا سامان جلا دو۔“ صالح بن محمد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں مسلمہ بن عبدالملک کے پاس گیا، انہوں نے ایک ایسے شخص کو پکڑ رکھا تھا جس نے مالِ غنیمت میں خیانت کی تھی، چنانچہ انہوں نے سالم رحمہ اللہ کو بلایا تو انہوں نے ان کے سامنے یہی حدیث بیان کی، راوی کہتے ہیں کہ پھر مسلمہ نے اس شخص کا سامان جلا دیا، اور جب اس کے سامان میں ایک قرآن مجید کا نسخہ پایا گیا تو انہوں نے اس کی قیمت کا اندازہ لگوایا اور اتنی رقم صدقہ کر دی۔