مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَاهُ إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ {هُوَ الْقَادِرُ عَلَى أَنْ يَبْعَثَ عَلَيْكُمْ عَذَابًا مِنْ فَوْقِكُمْ} [الأنعام: 65]، قَالَ: «أَعُوذُ بِوَجْهِكَ»، {أَوْ مِنْ تَحْتِ أَرْجُلِكُمْ} [الأنعام: 65]، قَالَ: «أَعُوذُ بِوَجْهِكَ»، {أَوْ يُلْبِسَكُمْ شِيَعًا} [الأنعام: 65]، قَالَ: «هَذَا أَهْوَنُ»سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب یہ قرآنی آیت ﴿هُوَ الْقَادِرُ عَلَى أَنْ يَبْعَثَ عَلَيْكُمْ عَذَابًا مِنْ فَوْقِكُمْ﴾ ”وہی اس بات پر قادر ہے کہ تم پر تمہارے اوپر سے کوئی عذاب نازل کر دے“ نازل ہوئی تو رسول اللہ ﷺ نے دعا فرمائی: «أَعُوذُ بِوَجْهِكَ» ”میں تیری ہی ذاتِ کریم کی پناہ مانگتا ہوں“، پھر جب آیت کا یہ حصہ ﴿أَوْ مِنْ تَحْتِ أَرْجُلِكُمْ﴾ ”یا تمہارے قدموں کے نیچے سے کوئی عذاب برپا کر دے“ نازل ہوا تو آپ ﷺ نے عرض کیا: «أَعُوذُ بِوَجْهِكَ» ”میں تیری ہی ذاتِ کریم کی پناہ مانگتا ہوں“، اور جب یہ نازل ہوا ﴿أَوْ يُلْبِسَكُمْ شِيَعًا﴾ ”یا تمہیں مختلف گروہوں میں خلط ملط کر کے ایک دوسرے سے بھڑا دے“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ (پہلی دو سزاؤں کے مقابلے میں) قدرے ہلکی اور آسان بات ہے“۔