مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ أَبُو سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، أَخْبَرَنَا عَمْرٌو، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ {قُلْ هُوَ الْقَادِرُ عَلَى أَنْ يَبْعَثَ عَلَيْكُمْ عَذَابًا مِنْ فَوْقِكُمْ أَوْ مِنْ تَحْتِ أَرْجُلِكُمْ} [الأنعام: 65]، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم: «أَعُوذُ بِوَجْهِكَ»، {أَوْ يُلْبِسَكُمْ شِيَعًا وَيُذِيقَ بَعْضَكُمْ بَأْسَ بَعْضٍ} [الأنعام: 65]، قَالَ: «هَذَا أَهْوَنُ أَوْ هَذَا أَيْسَرُ»سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب یہ آیتِ مبارکہ نازل ہوئی: ﴿قُلْ هُوَ الْقَادِرُ عَلَى أَنْ يَبْعَثَ عَلَيْكُمْ عَذَابًا مِنْ فَوْقِكُمْ أَوْ مِنْ تَحْتِ أَرْجُلِكُمْ﴾ ”آپ فرما دیجیے کہ وہی اس پر قادر ہے کہ تم پر تمہارے اوپر سے یا تمہارے قدموں کے نیچے سے کوئی عذاب نازل کر دے“، تو رسول اللہ ﷺ نے عرض کیا: «أَعُوذُ بِوَجْهِكَ» ”میں تیری ذاتِ اقدس کی پناہ مانگتا ہوں“، پھر جب آیت کا یہ حصہ نازل ہوا: ﴿أَوْ يُلْبِسَكُمْ شِيَعًا وَيُذِيقَ بَعْضَكُمْ بَأْسَ بَعْضٍ﴾ ”یا تمہیں مختلف گروہوں میں تقسیم کر کے ایک دوسرے سے الجھا دے اور تمہیں ایک دوسرے کی لڑائی کا مزہ چکھائے“، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یہ (پہلی صورتوں کی نسبت) زیادہ ہلکا یا زیادہ آسان ہے“۔