مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1984
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ أَعْتَقَ غُلَامًا لَهُ ، لَمْ يَكُنْ لَهُ مَالٌ غَيْرُهُ ، قَالَ : فَبَلَغَ ذَلِكَ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : مَنْ يَشْتَرِيهِ مِنِّي ؟ فَاشْتَرَاهُ نُعَيْمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بِثَمَانِمِائَةٍ ، فَدَفَعَهَا إِلَيْهِ ، قَالَ : سَمِعْتُ جَابِرًا يَقُولُ : عَبْدًا قِبْطِيًّا مَاتَ عَامَ أَوَّلَ .
ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انصار کے ایک شخص نے اپنے ایک غلام کو آزاد کر دیا حالانکہ اس کے پاس اس غلام کے علاوہ اور کوئی مال نہ تھا، جب یہ بات رسول اللہ ﷺ تک پہنچی تو آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: «مَنْ يَشْتَرِيهِ مِنِّي؟» ”کون ہے جو اسے مجھ سے خریدے؟“، چنانچہ اسے سیدنا نعیم بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے آٹھ سو (درہم) میں خرید لیا اور وہ رقم آپ ﷺ کے حوالے کر دی، (راوی کہتے ہیں کہ) میں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ ”وہ ایک قبطی غلام تھا جس کا انتقال گزشتہ سال ہوا۔“