مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1978
حَدَّثَنَا عَمْرٌو ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ ابْنِ الْمُنْكَدِرِ ، سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ قَالَ : قَالَ لِي رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ تَزَوَّجْتُ : هَلِ اتَّخَذْتُمْ أَنْمَاطًا ؟ قُلْتُ : أَنَّى لَنَا أَنْمَاطٌ ؟ قَالَ : أَمَا إِنَّهَا سَتَكُونُ .
ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ جب میں نے شادی کی تو رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے دریافت فرمایا: ”کیا تم نے قالین (یا بچھونے) مہیا کر لیے ہیں؟“ میں نے عرض کیا: (اے اللہ کے رسول!) بھلا ہمارے پاس قالین کہاں سے آئے؟ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”آگاہ رہو! عنقریب وہ تمہیں میسر ہوں گے۔“